ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ارناچل پردیش کے وزیرصحت کاانتقال،سرکاری چھٹی کااعلان

ارناچل پردیش کے وزیرصحت کاانتقال،سرکاری چھٹی کااعلان

Tue, 05 Sep 2017 21:20:39    S.O. News Service

ایٹانگر، 5ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اروناچل پردیش کے صحت اور فلاح و بہبود کے وزیر جومدے کینا کالمبی بیماری کے بعد آج ایک نجی ہسپتال انتقال ہوگیا۔خاندانی ذرائع نے آج بتایا کہ کل رات کینا (52)کاکل رات انتقال ہوگیا،وہ نمن سیانگ ضلع کے گیسنی گاؤں کے رہائشی تھے اور ان کا گوہاٹی میں پچھلے ایک ماہ سے علاج چل رہاتھا۔کینیا، جو لکیابالی حلقے کی نمائندگی کرتے تھے، 2004میں پہلی بار اسمبلی میں منتخب ہوئے،وہ ہاؤس میں سال 2009اور 2014میں اسی انتخابی حلقے سے منتخب ہوئے۔ان کونبم ٹکی حکومت کے دوران نائب صدر منتخب کیا گیا تھا۔ انہوں نے دورجی کھانڈواور جاربام گیملن کی وزارتوں میں پارلیمانی سیکرٹری کا کردار ادا کیا۔ان کے خاندان میں بیوی، چار بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔ریاستی حکومت نے آج سے دو روزہ ریاستی ماتم کا اعلان کیا ہے اور کل کی چھٹی کا بھی اعلان کیا ہے۔وزیر اعلی پیما کھانڈو نے کیینا کے انتقال پر غم کا اظہار کیا۔ایک سرکاری اجلاس کے لئے دہلی میں موجود کھانڈو نے خاندانی افراد کے ارکان اور لوگوں کے لئے گہری تعزیت کا اظہار کیا۔

ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ان کے انتقال سے ہماری ریاست نے ایک تجربہ کار لیڈر کھو دیا ہے اور میں نے ایک بڑا بھائی کھو دیا جو ایک دوست سے بڑھ کر تھے۔پیغام میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کی جانب سے میں ان کے خاندان، دوستوں اور رشتہ داروں کو گہری تعزیت کا اظہار کرتاہوں،میں ان کی روح کی سلامتی کے لئے دعا کرتا ہوں۔


Share: